پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور میں دھماکہ ،اہلکار شہید ،متعدد زخمی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(آن لائن)پشاور کے علاقے بشیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید اور تین شدید زخمی ہو گئے ،شدت پسندوں کی جانب سے بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔اطلاعات کے مطابق بشیر آباد میں نامعلوم دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور 3اہلکار زخمی ہو گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔واقعہ کے فوری بعد ایف سی ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دستی بم حملے میں دو رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ زخمیوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…