اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی آئی اے نے عمرہ کیلئے جانے والوں کو شاندار خوشخبری سنا دی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پی آئی اے نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہاہے کہ پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلائے گی جو 21 سے 30 نومبر کے درمیان کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے روانہ ہوں گی۔پی آئی اے نومبر کے آغاز سے جدہ کیلئے 4 ہفتہ وار اضافی پروازیں شروع کر چکی ہے جس کے بعد جدہ کیلئے پی آئی اے کی معمول کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام ائر لائن کے شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے عمرہ سیزن کے دوران مزید اضافی پروازیں چلانے کیلئے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کیلئے پروازوں میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…