جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

نئے آرمی چیف کی تقرری کافیصلہ،ڈان لیکس،کیا ہونے والاہے؟خواجہ آصف نے صورتحال واضح کردی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سینئر جنرلز کی فہرست وزیر اعظم کو بھیجیں گے ٗ آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کی صوابدید ہے ٗ ماضی میں بھی آرمی چیف کی تقرریاں ہوتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ہوگی لہذا اس میں اچھنبے کی کوئی بات نہیں ۔ ایک انٹرویومیں وزیر دفاع نے کہاکہ ماضی میں بھی آرمی چیف کی تقرری ہوتی رہی ہے اورآئندہ بھی ہوگی لہذا اس میں

اچھنبے کی کوئی بات نہیں ٗ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے اور جنرل راحیل شریف سینئر جنرلز کی فہرست وزیراعظم کو بھیجیں گے تاہم نئے سربراہ پاک فوج کا فیصلہ جنرل راحیل شریف اور دیگر کی مشاورت سے ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی کامیابیوں کا ملک کی مضبوطی اور استحکام پر خوشگوار اثر پڑتا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل

شریف ایک شاندار ورثہ چھوڑرہے ہیں ٗجو مضبوطی انہوں نے ادارے کو دی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کامیابیاں پاک فوج نے جنرل راحیل کی سربراہی میں حاصل کیں وہ ساری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی افواج اور قوم نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی دنیا میں کسی اور ملک نے اس طرح جنگ نہیں لڑی اور اس کا سہرا جنرل راحیل کی قیادت کو جاتا ہے کیونکہ ان کی سپہ

سالاری میں کامیابی سے جنگ لڑی ہے اور لڑرہے ہیں۔ڈان لیکس کے حوالے سے سوال پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس مسئلے کو علیحدہ رہنے دیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کا تجربہ قیمتی ہے ،ریٹائرمنٹ کے بعدان کی خدمات جاری رکھنے سے متعلق کسی تجویز کا علم نہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…