ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ کام پاکستان کیلئے حد سے زیادہ ضروری ہے ورنہ ۔۔۔!حناربانی کھر نے انتباہ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ‘ پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے ‘حکمران ہر وز نیا جھوٹ بول اپنے بچاؤ کی کوشش کر رہے ہیں مگر کا میاب نہیں ہوں گے ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سے زیادہ قر بانیاں دیں ہیں ‘

بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے بلا اشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر رہا ہے مگر کسی بھی صورت بھارت مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ہر وقت دنیا میں منفی پر وپیگنڈہ کر رہا ہے ان حالات میں پاکستان کو ایسے فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو دنیا میں جا کر پاکستان کا نہ صرف مقدمہ لڑ یں بلکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں کیے جانیوالے مظالم اور بھارت کی جارحیت کے حوالے سے بھی

دنیا کو آگاہ کر یں کسی بھی ملک میں حکومت سب سے اہم شعبہ خارجہ امور کا ہوتا ہے مگر پاکستان میں وزیر خارجہ ہی نہیں حکومت کو پیپلزپارٹی کے مطالبے کے مطابق فوری وزیر خارجہ کی نامزدگی کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اور وزیر اعظم سمیت انکے دیگر لوگوں کی باتوں سے صرف نظر آرہا ہے کہ وہ پانامہ لیک کیس میں پھنس چکے ہیں پانامہ لیک کیس سے وزیر اعظم کا بچنا ناممکن نظر آرہا ہے مگر حتمی فیصلہ تو سپر یم کور ٹ نے ہی کر نا ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…