جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے سینئر ترین رہنما اانتقال کر گئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور/اسلام آباد (آئی این پی)پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل 72 سال کی عمر میں پشاور میں انتقال کرگئے ٗصدر مملکت ممنون حسین ٗوزیراعظم نواز شریف ٗ وفاقی وزراء ٗ سیاسی رہنماؤں نے وفات پر رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عدیل کی طویل سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔خاندانی ذرائع نے حاجی عدیل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے ٗحاجی عدیل نے سوگواران میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔25 اکتوبر 1944 کو پیدا ہونے والے حاجی عدیل کا شمار عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں ہوتا تھاانہوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ٗوہ 1990، 1993 اور 1997 میں اے این پی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔حاجی عدیل 1993 میں خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ اور 1997 سے 1999 تک ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہے ٗ 2009 سے 2015 تک وہ سینیٹر بھی رہے۔حاجی عدیل نے اپنی پارٹی میں بہت سی ذمہ داریاں سنبھالیں، وہ سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر، اے این پی کے سینئر نائب صدر، اے این پی کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی و صوبائی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے رکن بھی رہے ٗوہ فائن آرٹس میں بھی دلچسپی رکھتے تھے، حاجی عدیل پاکستان انڈیا پیپل فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور اباسین آرٹس کونسل کے نائب صدر اور ایڈورڈز کالج کی فائن آرٹس سوسائٹی کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ صدر مملکت ممنون حسین ٗ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے حاجی عدیل کی وفات پر رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کیلئے حاجی عدیل کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کیلئے حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل جمہوری اصولوں کے فروغ پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کے وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیارولی خان نے کا کہنا ہے کہ حاجی عدیل کے موت سے اے این پی ایک مدبر اور باصلاحیت سیاست دان سے محروم ہوگئی۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ ملکی سیاست میں حاجی عدیل کا کردار نمایاں ہے۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان ٗوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ٗ ورزرائے اعلیٰ شہباز شریف ٗ سید مراد علی شاہ ٗ نواب ثناء اللہ زہری ٗ چیئر مین سینٹ رضا ربانی ٗ ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری ٗ سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق ٗ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ٗ وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان ٗ خرم دستگیر خان ٗ شاہد خاقان عباسی ٗخواجہ سعد رفیق ٗخواجہ آصف ٗ سابق صدر آصف علی زداری ٗاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وفاقی وزیر کامران مائیکل اور سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے حاجی عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حاجی عدیل کی طویل سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جب کہ وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ حاجی عدیل مرحوم ایک سچے اور محب وطن سیاستدان تھے۔سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ حاجی عدیل آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کوشاں رہے ٗاس کے علاوہ قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں بھی جہانگیر بدر اور حاجی عدیل کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…