اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردی کومکمل طورپردفن کردیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جنگی مشقوں کے بعد پاک فوج کے نوجوانوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ کےلئے آرڈریہی ہے کہ کوئی آرڈرنہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنگی مشقوں سے آپ کی مہارتوں میں نیانکھارآیاہے ۔انہوں نے فوجی جوانوں سے کہاکہ آپ کبھی بھی عوام سے رابطہ نہ توڑیں اورعوام کے ساتھ رابطے میں رہیں چاہے زلزلہ ہویاسیلاب ۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم نئی نسل کوایک محفوظ اورخوشحال پاکستان دیکرجائیں گے ۔
Non Informal discussions with the Army chief to… by aman57
معنی خیز جملہ،نواز شریف کی تقریر کے بعد جنرل راحیل نے فوجی جوانوں کو کیا کہا ؟؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں