جمعرات‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2024 

نواز شریف فو ج کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے خطرناک دعویٰ کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینٹرلطیف کھو سہ نے کہا ہے کہ نواز شریف فو ج کو بھی پنجاب پولیس کی طرح اپنا تابع کرنا چاہتے ہیں خبر لیک ہو ئی نہیں بلکہ کی گئی ہے اس پر ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانا قوم سے مذاق ہے ایک ریٹائرڈ جج کس طرح مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف کس طرح کاروائی کریں گے اپنے بجا ئے دوسروں کی قربانی دینا نواز شریف کا پرانہ طریقہ ہے پرویز

رشید سے پہلے بھی وہ رانا ثناء اللہ اور مشاہد اللہ خان کی اس طرح کی قربا نیاں دے چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہائی کو رٹ با ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز کو کیا صرف کراچی میں کا روائی کرنے کے اختیارات ہیں پنجاب میں کا روائی کرنے کے لیے کیوں نہیں حالانکہ پنجابدہشتگ گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ان کا کہنا تھ سندھ کی گورنر کی صحتیا بی کے لیے دعاگو ہوں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پیپلزپا رٹی کا منصوبہ تھا جس پر حکمران کریڈٹ لینا چاہتے ہیں اس منصوبے کے آغاز

کے وقت میں وفاقی وزیر تھااور اب اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے کو بھی متنا زعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر یہ منصوبہ متنا زعہ بنا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کر ے گی ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری دنیا کے واحد سربراہ ہونگے جنہوں نے اپنے اختیا رات پا رلیمنٹ کو منتقل کیے اٹھا رہویں ترمیم بھی پیپلزپارٹی کا کارنامہ تھاان کا کہنا تھا کہ جہا نگیر بدر کے انتقال پر دلی افسوس ہوا ہے وہ ہمارے دیرینہ ساتھی اور پیپلزپارٹی کا سرمایہ تھے ان کا کہنا تھا کہ نوقاز شریف ان دنوں جن مسائل کا شکار ہیں اگر وہ ان

میں بلا ول بھٹو کے چار مطالبات مان لیں تو آسانی سے نکل سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں صرف ایان علی کیا خود نواز شریف کا وکیل بھی رہ چکا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…