سکھر (این این آئی) سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اگر بلاول بھٹو زرداری کے چار نکات مان لیں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں ۔پنجاب دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے ۔وہاں بھی آپریشن کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی کا شروع کر دہ منصوبہ ہے جس پر حکمران کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سی پیک کو اگر متنازعہ بنایا گیا تو تار یخ معاف نہیں کرے گی۔آصف زرداری دنیا کے واحد سربراہ ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات پا رلیمنٹ کو منتقل کیے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کراچی میں آپریشن کر سکتی ہیں پنجاب میں کیوں نہیں ۔پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔وہاں بھی آپریشن کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ خبرلیک معاملے پر کمیشن بنانا مذاق ہے ۔ خبر خود لیک نہیں ہو ئی اسے خود لیک کیا گیا ہے ۔ دوسروں کی قربانی دینا نوازشریف کا پرانہ طریقہ ہے ۔نوازشریف پنجاب پولیس کی طرح فوج کو بھی اپنے تابع بناناچاہتے ہیں ۔ نواز شریف بلا ول بھٹو کے چار نکات مان لیں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر ہمارٹی پارٹی کا سرمایہ تھے ۔ان کی جمہوریت کے لیے بیش بہا خدمات ہیں ۔سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں