اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کو کس ایجنڈے کے تحت اقتدار میں لایا گیا تھا؟ سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے کو ملکی سلامتی کی نہیں صرف اپنی ذات کی فکر پڑی ہوئی ہے ، نواز شریف کو عالمی ایجنڈے کے تحت اقتدار میں لایا گیا تھا ، کرپشن اور لوٹ مار نے پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کر رہی ،پے در پے دہشت گردی کے واقعات نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پروا نہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات نے معصوم عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں حکمرانوں کے لئے وی وی آئی پی پروٹوکول اور سہولتیں موجود ہیں لیکن عوام کے لئے کچھ بھی نہیں موجودہ نا اہل حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں حکمران ہر سطح پر ناکام ہو چکے ہیں ۔
بلوچستان کی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لوٹ مار سے فرصت نہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ ، مودی اور نواز شریف کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ،پانامہ چور حکمران رنگے ہاتھو ں پکڑے جا چکے ہیں ،بے لاگ احتساب ہی ملک و قو م کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ،نواز شریف کا شاہی فرمان جھوٹا ثابت ہوا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ تین سے چار گھٹنے ہو گی لیکن لوڈ شیڈنگ کئی کئی گھنٹے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا حکمرانوں نے بیڑا غرق کر دیا ہے ،ڈاکٹر ، کلرک ، نرسز، کسان ، مزدور، کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے لیکن ڈھیڈ اور بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…