بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی ،اسفندیارولی نے خبردارکردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے امریکی انتخابات میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو دنیا کیلئے بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کے حوالے سے اے این پی کے مطالبے کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات میں ووٹرز کی بھاری تعداد کا ڈونلڈٹرمپ کو کامیاب کروانا اس بات کی گواہی ہے کہ امریکی شہریوں نے بھی امریکی پالیسیوں میں تبدیلیوں پر مہر ثبت کر دی ہے ۔ اسفند یار ولی خان نے مزید کہا کہ انتخابات میں دونوں پارٹیوں کی طرف سے میدان میں لائے گئے امیدواروں کی ایک دوسرے پر تنقید اپنی

جگہ لیکن صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ نے تمام تر اختلافات بھلا کر امریکی پالیسیوں اور پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے تاہم یورپ میں ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد کی تازہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کی اسٹبلشمنٹ ، سیاسی قائدین ، مذہبی اکابرین ، سول سوسائٹی اور ہر شہری کو دوسرے ممالک کی خارجہ پالیسی کی بجائے اپنے خطے میں تبدیل ہو نے والی صورتحال اور اندرونی حالات کے تحت یکجا ہو کر مستقبل کیلئے مستقل پالیسی بنانی چاہیے جو کسی حکومت کی تبدیلی کے باوجود بھی کسی دوسرے ملک میں مداخلت اور اپنے ملک میں دوسرے ملک کو مداخلت کی اجازت نہ دینے پر مبنی ہو۔

اسفند یار ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بنیاد عدم تشدد پر رکھی گئی ایک دوسرے کے خیالات متضاد ہونے پر کسی کی جان کے در پہ ہونا یا سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کرنا اے این پی کا کبھی مطمع نظر نہیں رہا ۔پاکستانی قیادت نے امریکی انتخابات میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلی کو پیش نظر رکھ کر مستقبل کی پیش بندی نہ کی تو آنے والی نسلوں کا نقصان ناقابل تلافی ہوگا۔ اسفندیار ولی خان نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی پالیسیاں ملکی آزادی ، خود مختاری ، اقتصادی ترقی اور پڑوسی ممالک سے پر امن تعلقات کے اصول کی بنیاد پر بنانی چاہیں جس کیلئے ہم بحثیت قوم اقوام عالم میں اپنے مثبت تشخص کی بحالی کیلئے صرف اپنے ملک کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنی پالیساں مرتب کریں ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…