بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

نوازشریف پھنسے توشہبازشریف بچاتاہے اورجب شہبازشریف پھنسے گاتوکون بچائے گا؟شیخ  رشید نے متنازعہ خبرکاانجام بتادیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ متنازعہ خبرخود حکومت کی اپنے ہاتھ سے لگی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب نوازشریف پھنستے ہیں توا نکوشہبازشریف بچاتے ہیں اورجب شہبازشریف پھنسے گاتوانکو کوئی نہیں بچائے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ پرویزرشید نے ایسی کون سی غلطی کی تھی کہ ان کووزارت سے فارغ کرکے قربانی کابکرابنایاگیا۔شیخ رشید کاکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان ،خورشید شاہ اوراسفندریارولی سب نوازشریف کے ساتھ ہیں پھربھی نوازشریف مشکلات کاشکارہیں ۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کوصرف دوچیزوں کی ضرورت ہے ایک وزارت اوردوسراپیسہ ۔انہوں نے کہاکہ میں خورشید شاہ کے بارے میں بات کرکے اپناوقت ضائع نہیں کرناچاہتا۔انہوں نے کہاکہ اسفندیارولی بھی نوازشریف کے ساتھ ہے

۔شیخ  رشید نے کہاکہ عمران خان کے علاوہ سب اپوزیشن نوازشریف کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اچھاہے کہ سب گندایک جگہ جمع ہوجائے ۔انہوں نے کہاکہ جب پارلیمنٹ ،قانون سمیت تمام راستے بند ہوجاتے ہیں توپھرایک نیاراستہ کھلتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرنوازشریف الیکشن دوبارہ بھی جیت جائیں پھربھی عوام ان سے نفرت کرتے رہیں گے وہ نفرت کی علامت بن چکے ہیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ بارہ گھنٹے میں جلسہ ہوسکتاہے تودھرنابھی ہوسکتاتھالیکن اب ماضی کی غلطی پربات کرنامناسب نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ متنازعہ خبرکی تحقیقات سے کچھ نہیں نکلے گابلکہ یہ صرف وقت ضائع کیاجارہاہے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…