ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’پاکستانیوں کو مبارکباد ‘‘ وزیر اعظم نواز شریف کل کیا بڑا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ دھماکے دار خبر آگئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج جمعہ کو سانگلہ موٹروے انٹرچینج کا افتتاح کریں گے۔ اس منصوبہ پر چالیس کروڑ کے قریب لاگت آئی ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً دو سال قبل پارلیمنٹ اسلام آباد کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ اسکی افتتاحی تقریب کی صدارت وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کریں گے۔

جن کی پرزور سفارش پر یہ منصوبہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے منظور کیا تھا۔ سانگلہ موٹروے انٹرچینج سانگلہ ہل جو کہ ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں سے 15کلومیٹر ، ساہیانوالہ انٹرچینج سے14کلومیٹر، فیصل آباد سے30کلومیٹر اور موٹروے پوائنٹ نیو کراچی سے4کلومیٹر کے فاصلہ پر بنایا گیا ہے۔ اس انٹرچینج سے فیصل آباد، حافظ آباد، چنیوٹ ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی حدود میں واقع رہائشی اور سانگلہ ہل اور اسکے گردو نواح میں واقع سینکڑوں دیہات کے عوام موٹروے کی سفری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس انٹرچینج سے صرف پندرہ منٹ میں اپنی گاڑی پر سانگلہ ہل سٹی میں پہنچائے جا سکے گا۔ اور مسافروں

کی حفاظت کے لئے انٹرچینج اور سانگلہ ہل کے درمیان تین پولیس چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ اس انٹرچینج سے ننکانہ صاحب تک جانے کے لئے ایک ارب سنتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ جس کی تعمیر اس افتتاح کے ساتھ ہی شروع کر دی جائیگی۔ اس سڑک پر تین اوورہیڈ برج بھی بنائے جائیں گے۔ اس افتتاح کے ساتھ سانگلہ ہل کا نام بھی موٹروے ریکارڈ میں درج ہو جائے گا۔ اس تقریب کے لئے میاں محمد نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے تین مختلف ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں عوام اس انٹرچینج سے لاہور، اسلام آباد پشاور اور فیصل آباد جا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…