جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امجد صابری قتل کیس میں گرفتارملزم کےتہلکہ خیزانکشافات،کون کون نشانے پرتھا؟سب کچھ سکیورٹی ادارے کے سامنے بول دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث القاعدہ برصغیر کے کمانڈر نعیم عرف سعیداللہ عرف خراسانی کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آ گئی ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں عبدلخالق عرف عمر (مارا جا چکا ہے) اسد عرف محمد (گرفتار ہے) یوسف عرف معاویہ (مارا جا چکاہے) نجیب اللہ عرف ڈاکٹر (مارا جا چکا ہے) امان اللہ و دیگر کے ساتھ 4ماہ تک

افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جس کے بعدملزم کو کراچی خاص ٹاسک دے کربھیجاگیا،ملزم کراچی آنے سے پہلے اپنے جرائم کی شروعات بلوچستان سے کر چکا تھا جس کے بعداس نے کراچی آکر اپنی ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی الگ الگ ٹیم بنائی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں

جس کے مطابق ملزم نے بتایاہے کہ سب سے پہلے اس کو سماجی رہنما خرم ذکی کوقتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں القائدہ برصغیر کے رہنماؤں اور کالعدم لشکرجھنگوی کے رہنماؤں نے کہا کہ خرم ذکی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلا رہا ہے جس کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ٹارگٹ ملنے کے بعدملزم نے اپنے ساتھیوں خان محمد عرف ذیشان ہلمند اور وقاص ہلمند کے ساتھ مل کرخرم ذکی کو گلستان جوہر اورفیڈرل بی ایریا میں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹارگٹ مکمل نہ ہوسکا اس لیے ٹاسک واپس لے لیاگیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو افغانستان کی طالبان کمانڈرسے مشہورقوال امجد صابری کو بھی قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس کیلیے2الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں مگربعد میں کہا گیا کہ ابھی وہ ملک سے باہر جا رہاہے اس لیے اس ٹارگٹ پر کوئی عمل نہ کیا جائے۔ ملزم نے کوئٹہ اورکراچی میں ڈکیتی کی بھی بڑی بڑی وارداتیں کروائی جس کا ساراپیسہ اس نے کالعدم القاعدہ کے کمانڈرکوافغانستان بھیجا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ اس کواپنے ساتھی ذیشان عرف سیدصفدر خراسانی کے ذریعے مسقبل قریب میں سماجی رہنما جبران ناصر، مشہورنوحہ خواں فرحان علی وارث ،سیاسی رہنماؤں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم افسران کو قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…