بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے مشن کی ملاقات

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ۔ر )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں عالمی بینک کے مشن نے ملاقات کی،جس میں شہری ترقی اور شہروں میں سہولتوں کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پرتبادلہ خیال ہوا۔عالمی بینک کی جانب سے پنجاب کے شہروں کی ترقی اور شہروں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عالمی بینک کے مشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔شہروں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے مختلف شعبوں کی ترقی پرتیزی سے کام جاری ہے ا

ور شہری ترقی اورچھوٹے و بڑے شہروں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے عالمی بینک کے تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری سہولتوں کوبہتر بنا کرشہریوں کو اچھی خدمات کی فراہمی ہماری ترجیحی ہے اورپنجاب حکومت نے شہریوں کو اچھی خدمات فراہم کرنے کیلئے مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر کام کیا جارہاہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کوخدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اورٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات کیے گئے ہیں ۔لاہور اور راولپنڈی ۔اسلام آباد میں کامیاب میٹروبس سروس کے بعد اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے ۔جنوبی پنجاب کے بڑے ضلع ملتان میں بھی میٹروبس پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے ۔ا

نہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس سے شہریوں کو آرام دہ ،باکفایت اورتیزرفتار سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کے پہلے میٹروریل کے منصوبے پر کام ہورہا ہے اوریہ منصوبہ بھی شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اوراس منصوبے سے جرائم کی روک تھا م میں بے پناہ مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں پنجاب سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک میگاپراجیکٹ ترتیب دیا ہے ،جس کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اوراسی مقصد کے تحت تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کے ذریعے بہتری لائی جارہی ہے ۔ان تمام منصوبوں کا فائدہ شہریوں کو پہنچے گا اوران کا معیار زندگی بلند ہوگا

۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے شہری ترقی اورچھوٹے بڑے شہروں میں سہولتوں میں بہتری لانے کیلئے تعاون خوش آئندہے ۔عالمی بینک اس ضمن میں روڈ میپ مرتب کرے جس پر تیزی سے عملدر آمدکیاجائے گا۔سینئر ڈائریکٹر عالمی بینک گروپ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شہری ترقی اور شہروں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔پنجاب میں انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں میں کئی ملکوں سے بہتر کا م ہوا ہے ۔شہری ترقی اورشہروں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن معاونت کریں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیو الے عالمی بینک کے مشن میں پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر الانگو پیچا ماتھو (Mr. Illango Patchamuthu) ، سینئر ڈائریکٹرعالمی بینک گروپ برائے سوشل اربن اینڈ رورل ایڈے جارج ایجاز واسکویز(Mr.Ede Jorge ljjasz-Vasques) اورمنیجراربن ڈویلپمنٹ برائے جنوبی ایشیاء منگ ژیانگ (Mr. Ming Zhang) شامل تھے جبکہ صوبائی وزیرعائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری اورچےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…