جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’نواز شریف استعفیٰ دے دیں‘‘ ’باغی‘ جاوید ہاشمی نے بھی بڑا مطالبہ کر ڈالا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر پاناما لیکس پر وزیر اعظم ا ستعفیٰ دے دیں تو اس سے ملک کو فائدہ ہو گا نقصان نہیں کیونکہ آئین کے مطابق بھی ملک وزیراعظم نہیں بلکہ اسکی کابینہ چلاتی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاناما کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے اور اس میں نیا موڑ آیا ہے تاہم نواز شریف کو اس معاملے پر استعفیٰ دیکر اپنی پارٹی کی تربیت کرنی چاہئے تھی کیونکہ یہ تاثر عام ہے کہ حکومت کے تمام فیصلے وہ خود اور انکی فیملی کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی خبر لیک ہوئی ہے اس کی بھی تفصیلات آرہی ہیں۔ جاوید ہاشمی نے 65 سال سے زائد عمر کے سیاست دانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وی ایلڈر کونسل بنا کر اپنی اپنی پارٹی کی تربیت کریں۔جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی 7 محرم کو ہوئی تھی تاہم کے پی کے میں دہشت گردی کی وجہ سے اسے خفیہ رکھا گیا جسکی نہ اسلام اور نہ ہی معاشرہ اجازت دیتا ہے۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بھی ہو گا اسکی مجبوری ہو گی کہ وہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…