منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشوارے،معروف چارٹرڈ فرم فرگوسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معروف چارٹرڈ فرم فرگوسن نے وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں کو قانون کے مطابق قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے اثاثوں میں مریم نواز کے نام سے دکھائی گئی جائیداد کے معاملے پر شریف فیملی نے چارٹرڈ فرم سے رائے مانگی تھی۔ اپنے جواب میں فرگوسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ٹیکس گوشواروں میں کوئی تضاد نہیں دونوں کے گوشوارے قانون کے عین مطابق ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے وزیراعظم نے2011میں اپنی بیٹی کے نام خریدا گیا پلاٹ اس وقت کے ٹیکس گوشواروں کے درست کالم میں درج کیا۔ مریم نواز کا نام کالم بارہ میں اس لئے لکھنا پڑا کیونکہ ٹیکس گوشواروں میں خود کفیل اولاد کیلئے کالم ہی موجود نہیں تھا۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کے فارم میں تبدیلی 2015 میں کی اور دیگر کا کالم شامل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پلاٹ کی خریداری کے وقت مریم نواز خود بھی ٹیکس فائلر تھیں۔ مریم نواز نے اگلے سال بینک ذرائع سے رقم ادا کر کے پلاٹ اپنے نام کرا لیا جس کا ذکر 2012-13کے گوشواروں میں موجود ہے۔ چارٹرڈ فرم نے مریم نواز کو دو ہزار گیارہ بارہ کے گوشواروں میں وزیراعظم کا زیرکفالت ظاہر کرنے کے تاثر کی نفی کر دی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…