اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں تبدیلی لے آیا ہوں ،پاکستان میں بھی تبدیلی لائیں گے،اگر حکومت نے ہمارے چار مطالبات نہ مانے تو شیر کا شکار ہوجائے گا،عمران خان کی طرح سڑکوں پر احتجاج نہیں کرونگا،بھٹو اور بے نظیر والد احتجاج شروع کرونگا،شادی اس عورت ہوگی جو میری بہنوں کو راضی کرسکے گی،کیونکہ میری بہنوں کو راضی کرنا بہت مشکل ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرریلی منسوخ کردی ہے،جب مل کام کریں گے تو بہتری آئے گی،سندھ میں تبدیلی لے آئے ہیں،پاکستان میں بھی تبدیلی لے آئیں گے،سوئچ آن کرنے سے دہشتگردی شروع ہوجاتی ہے،بند کرنے سے بند ہوجاتی ہے،امن و امان کی ذمے داری صوبائی اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ہوتی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو شادی کی آفرز ہیں،بلاول بھٹو نے جواب دیاشادی کی بہت پیشکش ہوئی ہیں مگر کرونگا اپنی بہنوں کی مرضی سے جہاں وہ کہیں گی وہاں کرونگا،شادی اس سے کرونگا جو بہنوں کو راضی کرے گی کیونکہ میری بہنوں کو راضی کرنا بہت مشکل ہے،جوعورت مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے پہلے میری بہنیں اسے سمجھائیں گی،میری بہنیں اس لڑکی کو سمجھائیں گی یہ بہت مشکل کام ہے،میں آہستہ آہستہ سندھی اور اردو بولنا سیکھ رہا ہوں،جن لوگوں نے مجھے اردو سکھائی وہ سندھی بھی سکھائیں،اردو بہتر ہوگئی ہے،سندھی بھی بہتر ہوجائے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگرد نہیں چاہتے کہ پیپلزپارٹی اپنی طاقت دیکھائے،کل شو نہیں پیپلزپارٹی کی کارنرمیٹنگ تھی،اگر حکومت نے ہمارے چار مطالبات نہ مانے تو شیر کا شکار ہوجائیگا،عمران خان کی طرح احتجاج نہیں کرونگا،احتجاج بھٹو اور بے نظیر کی طرح کرونگا