بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں اپنے متنازعہ بیانات سے مشہورڈاکٹر تنویر زمانی نے عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری کے بارے میں اپنے متنازعہ بیانات سے مشہورآل پاکستان پیپلز موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر تنویر زمانی اب کی بار عمران خان پر برس پڑیں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ‘ انہیں ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے ‘ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ کوئی پالیسی نہیں بناتے بلکہ جلسے کا اعلان کر دیتے ہیں ۔ ان کے سیاسی ووٹر نہیں بلہ ان کے فین ہیں ‘ میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اپنے پلیٹ فارم پرآنے کی دعوت دیتی ہوں۔ وزیر اعظم حکومت کی مدت پوری کرنے کے بعد ریفرنڈم کرائیں جس میں لوگ یہ بتائیں کہ جمہوریت جس سسٹم کے ذریعے اپنائی گئی ہے وہ ٹھیک ہے

یا غلط‘ اگر غلط ہے تو پھر وہ سسٹم لایا جائے جو ساری دنیا میں ہے۔ وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑ رہی ہیں کسی میں بھی ذرا احساس نہیں ‘بچوں کی تعلیم کاخیال نہیں‘ یہ سی پیک کا دور ہے ساری دنیا کی نظریں ہمارے ملک پر ہیں وہ نہیں چاہتے کہ سی پیک مکمل ہو۔ ایسے ماحول میں کیا ہمیں یہ دھرنے اور حکومت گرانے کی باتیں کرنا زیب دیتا ہے۔ ہمیں اس طرح اپنے ملک کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ آپ ان جلسوں سے کیا حاصل کر رہے ہیں۔ کیا ان سے ہمارے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ اگلے الیکشن سے پہلے مردم شماری کرائیں۔ ووٹرز کو ایجوکیٹ کریں۔ الیکٹرورل سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے والے فیس پینٹنگ کرنے سے انقلابی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منشور میں یوتھ ونگ کی ریزرویسٹ کی پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔ہم غریب طبقے کی پارلیمنٹ میں بات کریں گے اور ان لوگوں کیلئے ریزروسیٹ رکھیں گے اور خواین کیلئے ان کے انصاف کے حصول کیلئے قانون بنائیں گے۔ ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…