ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا خاتمہ،شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی توعوامی لیگ اپنے ٹی اوآردیگی ٗ لوگ عمران خان کے ساتھ چالاکیاں کرتے ہیں ٗ خورشید شاہ جیسے لوگ پیپلز پاٹیٰ کو ختم کر دیں گے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے لوگ پیار کرتے ہیں مگر وہ سادہ آدمی ہیں آج ہم نے عمران خان کے دھرنے کیلئے نکلنا تھا ٗ کافی پریشان ہوں مجھے روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی پرویز خٹک تحریک کا ہیرو ہے استقبال کرونگا ۔خورشید شاہ جیسے لوگ پیپلز پاٹیٰ کو ختم کر دیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا جو کٹ سکتا ہے مگر پیچھے نہیں ہٹ سکتا ۔مجھے روکنے کیلئے شدیدشیلنگ کی گئی ، عمران خان کے فون کے بعد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا،ایوب خان کے دورسے آج تک لال حویلی کے کارکنوں نے تکلیفیں جھیلیں۔انہوںے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں تماشا لگانے والے نہیں ، ہمارے فیصلے سڑکوں اور چوک چوراہوں پر ہوتے ہیں ، نواز شریف کو بچوں کے غلط اثاثے بتانے پر نااہل کیا جائے ۔شیخ رشید نے کہا کہ 28نومبر کو عمران خان ہمارے مہمان خصوصی تھے تاہم ہم کسی کو امتحان میں نہیں ڈالیں گے ، کارکنوں کیساتھ جیتے ہیں اور انہی کے ساتھ مرنے کا عزم ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…