اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے عمران خان میڈیا کو جلسہ گاہ میں 10لاکھ کرسیاں گنوائیں لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان میڈیا کو جلسہ گاہ میں 10لاکھ کرسیاں گنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ لال حویلی والا نہ لال حویلی کا رہا ہے اور نہ ہی بنی گالہ کا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ لاشوں اور تشدد کی سیاست کرنے کے خواہشمند اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں،عوام نے منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔