اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کے دھرنا موخر کرتے ہی شیخ رشید احمد نےبڑا اعلان کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو ایک ہفتے میں کیس ختم ہوسکتا ہے،کمیشن کے حق میں رائے لی گئی تو اپنے ٹی اوآرز دونگا،کس نے فلیٹ خریدے،کس نے پانامہ لیکس میں مال بنایا،ہم نے ظالموں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔بدھ کو عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کو پاکستان کی تاریخ میں نیا باب کھلے گا،الیکشن کمیشن اور عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں،وزیراعظم صاحب پھنس چکے ہیں،انشاء اللہ سپریم کورٹ چوروں کو سزا دے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو ایک ہفتے میں کیس ختم ہوسکتا ہے،کمیشن کے حق میں رائے گئی تو اپنے ٹی اوآرز دونگا،عوام سمیت ہم کسی کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے،کس نے پانامہ لیکس میں مال بنایا،کس نے فلیٹ خریدے،سپریم کورٹ نے بڑے کیس کا بیڑا اٹھایا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے،عمران خان تحفظات اور باتوں کو صحیح طریقے سے سنتے ہیں۔ ہم نے ظالموں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے،میں نے اپنی سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ میں اتنا بڑا کیس نہیں دیکھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…