اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں پاکستان نیوی کے ناکارہ بحری جہاز کی صفائی کے دوران جہاز میں آگ لگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہوگئے وزیراعظم نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہاز کی صفائی کے دوران جہاز میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے جہاز میں دھماکے شروع ہوگئے ہیں جس سے وہاں کام کرنے والے 12مزدور جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہوگئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق چالیس افراد سمندر میں چھلانگ لگا کر جان بچائی ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا زخمیوں اور لاشوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے وزیراعظم نواز شریف نے واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زخمی افراد کو بہترین طبی امداد مہیا کی جائیں دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی واقع پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں