اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’وزیراعظم کا احتساب ‘‘ نوازشریف کی چوری پکڑی گئی اب۔۔۔! پیپلز پارٹی نے دھماکے دار اعلان کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہد ری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جسکو مر ضی نوازشر یف کی جگہ وزیر اعظم بنا دیں ‘نوازشریف اور انکے خاندان کی چوری پکڑی گئی ہے ان کے احتساب پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پیش کردہ بل کے مطابق ہونا چاہئے‘ اصل میں خبر دینے والوں کو بے نقاب ہونا چاہئے‘ اس میں کوئی شک نہیں پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے‘ خبر دینے والا، ضرور خبر رکوانے والے سے زیادہ طاقتور وزیر تھا اور اگر پرویز رشید خبر رکوا دیتے تو پھر کہا جاتا کہ خبر کیوں رکوائی گئی‘میں پیپلزپارٹی میں ہوں اور پیپلزپارٹی میں رہوں گا عمران خان کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ بالکل جائز ہے ‘(ن) لیگ رکاوٹیں اور گر فتاریاں کر کے ظلم کی انتہاء کر رہی ہے ۔ سوموار کے روز لاہور ہا ئیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ خبر فیڈ کرنے والے کا ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل مشاہد اللہ کو قربانی کا بکرا بنایا گیاکیونکہ (ن) لیگ نے ہمیشہ کمزوروں کو بکرا بنایا ہے(ن) لیگ کے دور حکومت میں میں قومی سلامتی کی باتیں کچھ زیادہ ہوتی ہیں جبکہ ہم نے کبھی قومی سلامتی کے نام پر کسی کوگرفتار نہیں کیااور ہمارے خلاف میمو گیٹ کا جھوٹا سکنڈل بنا اور نوازشریف اس کو لیکر سپریم کورٹ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اقتدار بچانے کیلئے ظلم کیا جا رہا ہے اور خیبرپختونخواہ کا راستہ روک کر گھنانی سازش کی گئی ہے لاک ڈان ہونا حکومت کی نااہلی ہے کیونکہ تاریخ سے پہلے ہی راستے بند کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف میمو گیٹ سکینڈل کھڑا کیا گیا اور پھر ایک خط نہ لکھنے پر ہمارے وزیراعظم کو ڈی سیٹ کر دیا گیا لیکن ان کا نام تو پانامہ لیکس میں آیا ہے اور پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے نواز شریف نے جس سال زیرو انکم ٹیکس دیا اس سال اربوں کی جائیداد خریدی گئی اس حوالے سے نوازشر یف کی بیٹی ‘بیٹے اور نوازشر یف کے بیان میں مکمل تضاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی ان کی چوری پکڑی گئی ہے اور ان کا احتساب پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پیش کردہ بل کے مطابق ہونا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ جسکو مر ضی نوازشر یف کی جگہ وزیر اعظم بنا دیں مگر نوازشر یف کے پاس اب عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…