ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شہبازشریف کا لاہور کو ایک اورتاریخی تحفہ،عوام کیلئے زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی اورنج ٹرین خواجہ احمد حسان نے کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عثمان خان خالد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر گریٹر اقبال پارک طاہر سلطان بھی موجود تھے۔انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں اختتامی مراحل میں موجود تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا تفصیلاً جائزہ لیا۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک پاکستان کی تاریخ میں ایک انفرادی اہمیت کا حامل پارک ہوگا جس میں موجود ڈانسنگ فاؤنٹینز، ہسٹری میوزیم، ہیروز گیلری سمیت تمام صوبوں کی ثقافتی نمائندگی پر مشتمل فوڈ کورٹس، مشاہیر تاریخ پاکستان کے یادگار پلیٹ فارم، خوبصورت روشیں، انجینئرنگ و ہارٹی کلچر کا خوبصورت سنگم ، مصنوعی جھیل پارک کے 124 ایکڑ رقبے کو نہایت باعث کشش بنائے گی۔ خواجہ احمد حسان نے زور دیا کہ فنشنگ کے کام کے لیے افرادی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے انقلابی وژن کے مطابق گریٹر اقبال پارک پاکستان کی تاریخ و ثقافت میں ایک سنگ میل کا مقام حاصل کرے گا۔ انہوں نے دورے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر کو گریٹر اقبال پارک کا ایک خصوصی اور اہم ترین دورہ ہوگا جبکہ اس کا افتتاح 9 نومبر 2016 کو یوم اقبال پر کیا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک کے 24 ایکڑ رقبے پر تعمیرات کی گئی ہیں جبکہ بقیہ 100 ایکڑ پر خوبصورت ترین پارک شہریوں کو خوبصورت نظارے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارک کا اپنا سیکورٹی نظام ہوگا مگر اس کو لاہور کے سیف سٹی پراجیکٹ کے سیکورٹی نظام سے لنک کیا جائے گا اور 9 نومبر کو اس سے مانیٹر بھی کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…