اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے تھیلیسیمیا کی مریضہ عافیہ دختر وجاہت ایاز کے فوری علاج کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے علاج کیلئے خون کا عطیہ دینے والوں کو فوری تلاش کریں،مریضہ نیشنل انسٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ز کراچی میں زیر علاج ہے اور مریضہ کی زندگی بچانے کیلئے انتہائی ناپید بلڈ گروپ او ایچ پازیٹو کاخون فوری طور پر چاہیے۔وزیراعظم کے مشاہدے میں یہ بات لائی گئی کہ بون میروٹرانسپلانٹ اور خون منتقل کرنے کا ابتدائی مسئلہ متعلقہ خون کے گروپ سے میچنگ ہے اور کیس نیشنل انسٹیوٹ آف بلڈیز یز ز کراچی میں درج کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے پبلک افیئرز اور گریونسز ونگ نے عوام سے خون کے عطیہ کی اپیل کی ہے وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس دس سالہ بچی کو او ایچ پازیٹو(بمبئی) خون کا عطیہ دیں اور اس سلسلہ میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔وجاہت ایاز03333724514&03218278752، مظہر زیدی03327877450.۔