وزیرقانون نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔۔۔۔۔رانا ثناء اللہ نےپنجاب کے اہم ترین محکمے کی زمین پر قبضہ کرکےوہاں اپنا سیاسی ڈیرہ بنالیا اور سڑکیں بھی روک لیں

24  اکتوبر‬‮  2016

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ انہوں نے فیصل آبادمیں سرکاری زمین پراپناسیاسی ڈیرہ بنارکھاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کے بارے میں انکشاف ہواہے کہ انہوں نے فیصل آبادمیں سرکاری زمین پراپناسیاسی ڈیرہ بنارکھاہے اوریہ جگہ ایک سرکاری محکمہ انہار(محکمہ نہری نظام ) کی ہے جبکہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ انہوں نے یہ جگہ 1994میں خریدی تھی اوراس کی رجسٹری بھی ان کے پاس ہے تاہم نجی ٹی وی کےمطابق وہ اس زمین کی مالکیت کی رجسٹری نہیں دکھاسکے ۔جب اس بارے میں نجی ٹی وی کے رپورٹرنے محکمہ ہائوسنگ سے دریافت کیاکہ یہ جگہ کس کی ہے تواس محکمے کے نقشہ کے مطابق یہ جگہ ثمن آبامیں نہیں آتی ہے بلکہ اس سے باہرہے جس کے بعد محکمہ انہارکے ضلعی افسرنے تصدیق کی کہ یہ جگہ محکمہ انہارکی ہے اوریہاں پرکسی اورکی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ سرکاری جگہ ہے ۔تاہم نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرکے دبائوکی وجہ سے متعلقہ محکموں نے اس بارے میں چپ سادھ رکھی ہے اورکوئی کارروائی عمل میں نہیں لارہے ۔

Rana Sanaullah ka Aik Bara Gair Qanooni Eqdaam… by cokraza2

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…