جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عائشہ ممتاز کوزبردستی ہٹادیاگیا یا چھٹی لے لی؟ بالاخر حقیقت سامنے آگئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنز عائشہ ممتاز نے 104دن کی چھٹی لے لی،صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے بتایاکہ ان کے سسر پرہارٹ اٹیک اورفالج کاحملہ ہوا ہے جبکہ ان کی ساس محترمہ کینسرکی مریضہ ہیں ان حالات میں ان کیلئے سرکاری مصروفیات سے رخصت حاصل کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں،چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 104دن کی رخصت کی منظوری دیدی ۔ ڈائریکٹر آپریشنزعائشہ ممتاز نے صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے بیس اکتوبر 2016ء تا31 جنوری 2017 تک104دن کی رخصت کیلئے درخواست دی ہے ۔ذرائع کے مطابق عائشہ ممتاز کاکہنا ہے کہ انہیں اپنے ساس اورسسرکی تیمار داری کیلئے رخصت درکارتھی اس امرمیں کوئی حقیقت نہیں کہ انہیں فوڈاتھارٹی میں دشواری یااختلافات کاسامنا ہے اور چھٹی ختم ہونے کے بعد جہاں بھی سرکاری طورپرڈیوٹی تفویض کی جائے گی وہ اسے جوائن کرینگی اور چھٹی کے بعد کام جاری رکھیں گی۔عائشہ ممتاز نے ذرائع کوبتایا کہ وہ قبل ازیں بھی اپنے معمرساس اورسسر کی علالت کے باعث چھٹی کیلئے اپلائی کرچکی ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 104دن کی رخصت کی منظوری دیدی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…