منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد دھرنے کی تیاریاں عروج پر،تحریک انصاف کے بعد 3دیگر جماعتیں بھی انتہائی متحرک،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے لال حویلی میں سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاہدغوری سے ملاقات کے دواران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ حکمران قومی مجرم ہیں ہرحال میں سزاملنی چاہیئے ،پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا عمل نہ ہونا تشویشناک ہے،اپنے حقوق کے حصول کیلئے قوم کو مفاد پرستوں کے شکنجے سے نکلنا ہو گا،حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز کو دبا نہیں سکتی،کرپشن کے خلاف تحریک سے کسی صورت دستبردارنہیں ہونگے، دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی، استحکام اورکرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہدکی ضرورت پر اتفاق کیا،محمدشاہدغوری کاکہناتھاکہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان سولوفلائیٹ کی بجائے ہم خیال جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں،شیخ رشیداپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے پل کا کرداراداکریں، کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ کا جیتنا ممکن نہیں،کرپشن کی روک تھام اورقوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے پاک فوج کواختیارات دیئے جائیں ،وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموں سے ملاقات نیشنل ایکشن پلان کے منافی ہے، کالعد م تنظیموں کے سربراہوں کے شناختی کارڈ بحال کرنا قابل مذمت ہے، دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ،اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق ، سنی تحریک کے محمدشاداب رضا نقشبندی، زاہدحبیب قادری، صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ وسیم عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ نے 2نومبر کو اسلام آباد دھرنا میں شرکت کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اسلام آباد پہنچیں اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ اس سلسلے میں پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے 27اکتوبر کو مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی عہدیدار، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور دیگر زعما شرکت کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس سلسلہ میں باہمی رابطے، انتظامات اور پی ٹی آئی کے ساتھ کوآرڈی نیشن کیلئے محمد بشارت راجہ کو مامور کیا ہے۔ اجلاس میں طارق بشیر چیمہ ایم این اے، میجر (ر) طاہر صادق، امتیاز رانجھا اور حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…