اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس ،عمران خان حکومت کو مہلت دینے پر تیار،قانونی ماہر کے جواب نے صورتحال تبدیل کردی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے وکیل حامد خان سے مشاور ت کی ہے ۔اس دوران عمران خان نے سوال کیا کہ کیا قومی مفاد میں سپریم کورٹ سے روزانہ سماعت کا مطالبہ کر سکتے ہیں جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ اس مرحلے پر روزانہ سماعت کا مطالبہ نہیں کر سکتے ،اگلے مرحلے میں لارجر بنچ بن جائے تو روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔حامد خان نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ پہلے تو 14دن میں وزیر اعظم کی جانب سے جواب آنے دیں اس موقع پر حامد خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ مطمئن ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا جی ہاں ،بہت مطمئن ہوں ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس کے بعد مشاورت کے دوران عمران خان نے دھرنے سے متعلق رفقاسے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کیا کریں گے ؟۔اس سوال پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…