اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے2نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے ایف سی اور رینجرز کو سیکیورٹی پلان میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے دھرنے کے دوران امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب سے پولیس طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے ٗپولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز ہراول دستے کا کام کریگی۔اس کے علاوہ وزار ت داخلہ نے آزاد کشمیر سے بھی پولیس فورس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آبا د پولیس ہیڈ کوارٹرز باہر سے آنے والوں کی میزبانی کرے گا ۔