جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز حکومت عوام کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے؟ سینئر سیاستدان کے بیان نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور خارجہ و گلگت بلتستان حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ مغربی اکنامک کوریڈور ہی در اصل سی پیک ہے جس کا سب سے پہلا نقشہ میرے پاس محفوظ ہے جس کے مطابق اس منصوبے میں ریلوے لائن بھی مغربی اکنامک کوریڈور کا حصہ ہے جبکہ حکومت نے بعد ازاں اس نقشے کو پی اینڈ ڈی کی ویب سائٹ سے ہاہ دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے اے این پی کی جانب سے احسن اقبال کی بریفنگ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی نے اس حوالے سے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ احسن اقبال ایک ایسا شخص ہے جس نے ہمیں سی پیک سے متعلق اجلاسوں میں نقشہ طلب کرنے پر غدار کہا تھا پہلے تو احسن اقبال میں صرف اتفاق کا سریا تھا اب چائنہ کا بھی آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے احسن اقبال سے بار ہا تقاضا کیا کہ ہمیں اس روٹ سے متعلق بتایا جائے لیکن ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیا گیا جس پر ہم نے احتجاج کرتیہوئے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور اس واک آؤٹ میں ہمارے ساتھ فاٹا کے نمائندوں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی شامل تھے۔ حاجی محمد عدیل نے انکشاف کیا کہ سی پیک در حقیقت پیپلزپارٹی دور کا کارنامہ تھا اور اس کی تمام فزیبلٹی شکیل درانی کے پاس محفوظ ہو گی، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے اور پختونوں و بلوچوں کے حقوق چھین کر پنجاب کو نوازا جا رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی پوری کابینہ اس کھیل میں شامل ہے ،حاجی محمد عدیل نے کہا کہ حویلیاں سے سی پیک کو حسن ابدال لیجانا حیرت انگیز ہے کیونکہ ہزارہ کا سب سے بڑا انڈسٹریل سٹیٹ ہری پور ہے جسے اسے منصوبے سے ہی نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار چین کے سفیر نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی اس ملاقات میں میں نے ان سے مغربی روٹ کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ٹال مویل کرتے رہے اور بعد میں کہا کہ ا?پ اس سلسلے میں اپنی حکومت سے بات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…