ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

مالیاتی بحران ۔۔وزیراعظم ہائوس کرایہ پردینے کافیصلہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آزادکشمیرکابینہ کااجلاس پیرکے روز روز وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکی زیرصدارت ہواجس میں مالیاتی بحران پرقابوپانے کےلئے اقدامات تجویزکئے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کابینہ نے کفایت شعار ی پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس جس کا ضروریات سے زیادہ انفراسٹرکچر ہے کو بھی “اکنامک ری جنریشن “کے لیے لیز یا کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرکابینہ کااجلاس پیرکے روزآزادکشمیرکابینہ کااجلاس پیرکے روز روز وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکی زیرصدارت ہواجس میں فیصلہ کیاگیاکہ مالیاتی بحران پرقابوپانے کےلئے اقدامات تجویزکئے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کابینہ نے کفایت شعار ی پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس جس کا ضروریات سے زیادہ انفراسٹرکچر ہے کو بھی “اکنامک ری جنریشن “کے لیے لیز یا کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا۔حکومت نے اپنے وسائل میں اضافہ کے لیے ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس،موٹر ٹیکس اکٹھے کرنے کا اختیار آزادجموں وکشمیر کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انکم ٹیکس وغیر ہ آزادجموں وکشمیر کونسل ہی جمع کرے گی۔کابینہ نے کفایت شعار ی پالیسی کے تحت وزیر اعظم ہاؤس جس کا ضروریات سے زیادہ انفراسٹرکچر ہے کو بھی “اکنامک ری جنریشن “کے لیے لیز یا کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے اور نیلم ویلی سے سیاحوں کے پریشر کو کم کرنے کے لیے آزادکشمیر میں “ٹورازم کوریڈور”منصوبہ شروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت چکار ،نون بگلہ،سدھن گلی، نیزہ گلی، لسڈنہ، تولی پیر سے بنجوسہ تک 105کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی جائیگی اور اس سڑک پر ہر تین کلومیٹر کے فاصلے پر سیاحوں کے لیے سہولیات تعمیر کی جائیںگی۔کابینہ نے ریٹائرڈ ملازمین کے گھروں پر بغیر استحقاق رکھے گئے 274سرکاری ملازمین کو فوری طورپر واپس محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ نے وفاقی حکومت کی امداد سے ملنے والا محکمہ صحت کا منصوبہ ،پی پی ایچ آئی کو وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی پر ختم کرنے کا فیصلہ ہے اور اس منصوبہ سے فارغ ہونے والے 36ملازمین کو محکمہ صحت آزادکشمیرمیں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔کابینہ نے تمام ترقیاتی اداروں کو دی جانے والی گرانٹ میں 10فیصد کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،ان اداروں میں بلدیہ ،کمیٹیاں اور میونسپل کارپوریشن شامل ہیں ۔کابینہ نے میرپور میں قائم نرسنگ ٹریننگ سکول کی طرز پر مظفرآباد اور راولاکوٹ میں میڈیکل کالجز کے ساتھ نرسنگ ٹرینگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ۔کابینہ نے آزادکشمیربنک کو شیڈول بنک بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے سوفٹ لون لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔کابینہ کاایک دلچسپ فیصلہ یہ سامنے آیا کہ کابینہ نے حکومت پنجاب سے نہر اپر جہلم کا آبیانہ لینے کے لیے رابطہ کرنے کی بھی منظوری دی۔کابینہ نے ریسکیو 1122،شہری دفاع اور ایس ڈی ایم اے کو یکجا کرکے ایک محکمہ بنانے کے لیے بھی کمیٹی بنا دی ہے اور اسی طرح احتساب بیورو ،محتسب اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھی یکجا کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔راجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں ہونے والے ان اقدامات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی لا کر اس علاقے کو معاشی لحاظ سے خودکفیل کرنے ، اپنے اختیارات استعمال کرنے اور انتظامی معاملات میں بہتری لانے کیلئے واقعی سنجیدہ ہے۔ اب دیکھتے ہیں جو منظوریاں دی گئی ان پر عمل کب سے شروع ہوتا ہے۔ حکومت کے بہتر اقدامات میں میڈیا بھرپورسپورٹ دے گا جبکہ خرابیاں جہاں نظر آئیں تو انکی بھی نشاندہی کی جائے گی ۔

Financial Crisis – PML-N AJK Government decides… by NewsandViewsOfficial

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…