اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان سردارنبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ الطاف حسین اورصحافی سرل المیڈا کی سٹوری کوملانے لگاہوں۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف ہم اس لئے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف ہے اس نے پاکستان توڑنے کی بات کی ہے اوروقتی طورپراس کوسائیڈلائن بھی کردیاگیاہے ۔نبیل گبول نے دعوی کیاکہ اسلام آبادمیں بیٹھے حکمرانوں نے الطاف حسین کوملکی سیاست میں ان رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ کچھ حکومتی وزیروں نے وزیراعظم نوازشریف کومشورہ دیاہے کہ الطاف حسین ہماری ضرورت ہے اس لئے اس کومنظرعام سے نہ ہٹایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کوراکے ساتھ ملکرایک ٹارگٹ دیاگیاہے ۔ایک ٹیم وزراءکی لندن میں گئی وفاقی وزیرکے ساتھ دوقریبی لوگوں نے الطاف حسین سے ملاقات کی اورکہاگیاکہ ہم تمھارے ساتھ ہیں اورحکومت نے ان کومنی لانڈرنگ میں بچائیں گے اورانہوں نے بچایا۔ابھی ان کوکراچی اورحیدرآبادتک محدودرکھاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سرل کی جونکس بن رہی ہے اورجوایک شخص جوکہ وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کرایک خبرڈان میں چلواتاہے جس کی وجہ سے پاکستانی اداروں کے امیج کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی اوراس معاملے میں اخبارکے ایڈیٹرکوبھی کہاگیا۔عام لوگوں کوبھی نہیں معلوم کہ سرل کون ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے امیج کوکمزورکردیاہے ۔حکمرانوں نے اپنے مقاصدکی خاطریہ نیوزفیڈکرائی ،سرل کے معاملے پربھی ایک ایک سینئروزیرملوث ہے جس نے یہ کام کرایاہے ۔
A Team of Senior Federal Ministers Meet With… by mubashirnadeem1979
حکومت الطاف حسین کو دوبارہ کراچی میں کھڑا کرنیکی کیوں کوشش کررہی ہے؟ الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں کیسے بچایا گیا؟ ایک شخصیت نے ایک وفاقی وزیر کی الطاف حسین سے ملاقات سمیت کئی ہوشربا دعوے کردئیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا



















































