بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’انسانیت دم توڑ گئی ‘‘ انتہائی خطرناک گروہ گرفتار ۔۔۔ کیا کام کیا کرتا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ روات پولیس نے روات کے قریب پلازے میں چھاپہ مار کر نجی ہسپتال کے منسلک گردہ فروشی میں مطلوب بین الصوبائی گروہ میں شامل 1خاتون سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گروہ کے سرپرست تینوں ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے چھاپہ کے دوران گردوں کی فروخت کے لئے لائے جانے والے 4خواتین سمیت 24افراد کو بھی بازیاب کرا لیا ہے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ روات کے علاقے روات میں ایک گروہ دھوکہ دہی سے غریب افراد کے گردے نکال اندرون و بیرون ملک فروخت کرتا ہے جس پر پولیس نے روات کے علاقے میں واقع کمرشل پلازہ میں چھاپہ مار کر بلقیس نامی خاتون کے علاوہ فقیر حسین اور شہزاد قیوم نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے حبس بیجا میں رکھی گئی 4خواتین سمیت24افراد کو بازیاب کرا لیا ہے بازیاب کرائے جانے والوں میں شمع سکنہ گوجرانوالہ ،مسماۃشازیہ ،یاسین سکنہ لاہور،اسد، نوشیر ، شہباز ،عارف،سرور،مصطفی،اور ندیم ساکنان فیصل آباد ، اشرف اور رفیق ساکنان اوکاڑہ،زوار سکنہ خانیوال ،اعجاز اور بشیر ساکنان ساہیوال،عبدالخالق اور محمد یار ساکنان قصور،احسان اور احمد ساکنان شیخوپورہ ،عارف سکنہ حافظ آباد شامل ہیں ایس ایچ او تھانہ روات جاوید ملک کے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے اس دھندے میں ملوث تھے گرفتار شدگان میں فقیر حسین پنجاب کے پسماندہ علاقوں سے چند ہزار روپے کے لالچ میں دھوکہ دہی سے راولپنڈی لاتا تھا جہاں پر شہزاد قیوم ان مجبور لوگوں کو ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں سے ملوا کر رابطہ کار کا کام کرتا تھا جبکہ گردہ نکالے بغیر یہ گروہ کسی کو جانے نہیں دیتا تھا اور اس دوران انہیں زبردستی پلازے میں قید رکھا جاتا تھا ایس ایچ اوکے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اس گروہ میں 2لیڈی ڈاکٹروں سمیت5سے6ڈاکٹر بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری عمل میں لانا باقی ہے تاہم گرفتار شدگان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بازیاب کروائے جانے والے مردو خواتین کی ان کے گھروں میں واپسی کے لئے ان کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…