اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’حکومت کے وعدے اس قدر بری طرح ٹوٹے کہ جیسے ٹوٹنے کا حق ہو ‘‘ نئی رپورٹ نے ہنگامہ کھڑا کر ددیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)نواز حکومت کی جانب سے غربت میں کمی کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں۔ پاکستان بھوک کے شکار ممالک کی فہرست میں بھی پڑوسی ممالک سے بازی لے گیا ہے۔ بھوک کا شکار118ممالک کی فہرست میں پاکستان107نمبر پر پہنچ گیا ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی گلوبل ہنگر انڈیکس 2016ء کے مطابق دنیا بھر میں بھوک کا شکار ممالک کو صفر سے100کے درمیان پوائنٹس دیئے گئے جس میں پاکستان کو33.4پوائنٹس ملے ہیں جس کے مطابق بھارت 97ویں نمبر پر افغانستان 111اور چین29ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صورت حال اگلے 15سالوں میں معتدل سے پریشان کن سطح پر پہنچ جائے گا انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 7ممالک میں بھوک کی سطح انتہائی پریشان کن ہے جبکہ جمہوریہ وسطی افریقہ ، چاڈ اور زمبیا میں یہ شرح بد ترین سطح پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2000ء کے بعد ترقی پزیر ممالک میں بھوک کی شرح میں29فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم 2030ء تک بھوک کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…