لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے تحر یک انصاف کو ’’آئینہ‘‘دیکھا دیا ‘بھارتی وزیر اعظم نر یندرمودی سے عمران خان کے مسکراتے ہوئے ہاتھ ملانے والی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کرکے تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو بھی جواب دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نوازشریف اور اسفندیار والی کے ساتھ ہاتھ ملاتے اور مولانا فضل الر حمن کے ساتھ گلے ملتے ہوئے اور عمران خان کی اکیلے کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر لگا کر نیچے لکھا کہ قوم دیکھ رہی ہے اور چھپنے کی جگہ ختم آپ‘آپ کر پشن کے ساتھ یا خلاف درمیان میں کوئی جگہ نہیں جسکے جواب میں بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب پر تحر یک انصاف کو آئینہ دیکھتے ہوئے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ملانے اور بلاول بھٹونے اپنی تصاویر نوازشر یف کے ساتھ لگاتے ہوئے نیچے لکھا ہے کہ کیا ہم یہ مقابلہ کر نا چاہتے ہیں کہ نوازشر یف سے میری یا عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی سے ملاقات میں سے زیادہ ’’بری ‘‘ ملاقات کس کی ہے ؟ بلاول بھٹو نے عمران خان کو تحر یک انصاف کے رکن اسمبلی اسد عمر کو مخاطب کرتے سیاسی نصیت کر نے کی بھی کوشش کی اور کہاکہ میں یقین سے ہی کہ سکتا ہوں کہ متحد اپوزیشن ہی پانامہ لیکس کا کیس بہترا نداز میں پیش کر سکتی ہے ۔
مودی کے ساتھ ۔۔۔! بلاول بھٹو نے تحر یک انصاف کو ’’آئینہ‘‘دکھا دیا،ناقابل یقین تصویر سامنے لے آئے
11
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں