اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

آسیہ مسیح کی سزا،علماء کرام کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑے اقدام کا علان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد( این این آئی) پاکستان سنی تحریک علماء بورڈسے وابستہ ایک سو پچاس جیدعلماء ومفتیان کرام نے توہین رسالت ؐ کی مجرمہ آسیہ مسیح کی آئینی وشرعی سزاپر عمل درآمدکرنیکامطالبہ کردیا۔ مرکز اہلسنّت سے جاری کردہ اجتماعی شرعی اعلامیے میں علماء ومفتیان کرام کاکہناتھاکہ اٹانوالی ننکانہ کی آسیہ مسیح شان رسالتؐ میں صریح گستاخی کا ارتکاب کرکے قرآن وسنت کے مطابق مستوجب سزاٹھہری،ملعونہ نے ایس پی شیخوپورہ سید محمد امین اور دیگر معززین کی موجودگی میں توہین رسالتؐ کے جرم کا اعتراف بھی کیااور19جون2009ء کو اس پر مقدمہ درج کیاگیا، تقریبا ڈیڑھ سال کی تفتیش کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ محترم نوید اقبال نے 11 نومبر 2010ء کو ملعونہ آسیہ کو 295C کے تحت سزائے موت کا حکم سنادیا،تقریباََ 6سال کاعرصہ گزرجانے کے باوجودآج تک اسکی سزاپر توعمل درآمدنہیں کیاگیالیکن عاشق رسول ؐ کو تختہ دارپر لٹکاکرآئین اورشریعت سے بغاوت کی گئی،قرآن وسنت کے مطابق توہین رسالت ﷺکی سزاصرف اورصرف موت ہے، گستاخ رسول ﷺ کوکسی طرح کا ریلیف فراہم کرناشریعت کے منافی ہے، پاکستان کاآئین انگریز کا نہیں بلکہ قرآن وسنت کا پابندہے،لہذٰاحکومت توہین رسالت ﷺ کے مرتکب مجرموں کوسنائی گئی سزاپر فوری طورپر عمل درآمدکرکے آئینی وشرعی تقاضے پورے کرے تاکہ انکی سزاگستاخوں کیلئے نشان عبرت بنے،علماء ومفتیان کرام کاکہناتھاکہحکمران اورعدلیہ قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے،ناموس رسالت ؐکے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنے کی سازشیں بندکی جائیں، آسیہ مسیح سمیت توہین رسالتؐکے کسی مجرم کو بیرون ملک بھیجوانے کی کوششیں کی گئی تو لاکھوں عشاقان رسول ﷺحکومت کیخلاف باہرنکل آئیں گے،غازی ممتاز قادری شہید کو پھانسی دیکرحکمرانوں نے ثابت کردیا کہ وہ ملک کوسیکولراسٹیٹ بناناچاہتے ہیں،ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اس لیے ملک کو کسی مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے،بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن ناموسِ رسالت ؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،حکومت خلاف شریعت اقدامات سے باز رہے،جیلوں میں قید توہین رسالتؐ کے تمام مجرموں کاقرآن وسنت کے مطابق سپیڈی ٹرائل کیاجائے اور عدالتوں سے سزایافتہ گستاخان رسول کوفوری پھانسیاں دی جائیں،ملک میں نظام مصطفی نافذ کرکے آئین کے تقاضے پورے کئے جائیں،شرعی اعلامیہ جاری کرنیوالے علماء ومفتیان کرام میں مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ مجاہدعبدالرسول خان، پیرمحمدداؤدرضوی،پیراحمدفاروق شاہ مجددی،مفتی خطیب احمدالازھری، مفتی نثاراحمدنوری،مفتی کامران مسعود،ڈاکٹرطیب رضالمدنی،علامہ ابوالطاہرعبدلعزیزچشتی، پیروسیم الحسن شاہ ایڈوکیٹ، مفتی نعیم اخترمصطفائی،علامہ ریاض الرحمن،علامہ عبدالغفارشاہ حسینی،مولانامحمددلشادا حمد،علامہ یٰسین نعیمی،مولاناتنویراحمدفاروقی،مفتی رضاالمصطفیٰ قادری،علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ طاہراقبال چشتی،ڈاکٹرحبیب الرحمن قادری،مفتی جمال الدین نجمی،مولانانصراللہ بھٹی،مولاناتاثیرسبحانی،مفتی عثمان نقشبندی، مولاناحبیب رضوی،مولاناسلطان ابراہیم، مفتی آصف رضامعصومی ،علامہ عبدالجبارشاہین،مولانااللہ دتہ رضوی،مولاناصوفی شہزادمدنی ودیگرکے نام شامل ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…