منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

’’پاک بھارت کشیدگی‘‘ وزیر اعظم کا ہنگامی دورہ ایل او سی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سیز فائرلائن کا بزریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی دورہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرکے ہمراہ سینئروزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیراطلاعات وسیاحت راجہ مشتاق منہاس بھی تھے۔ سماہنی کی تاریخ میں گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی وزیراعظم نے باقاعدہ دورہ نہیں کیا۔ یہ پہلاموقع تھا کہ آزادکشمیرکے منتخب وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سیز فائرلائن پربسنے والے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی سماہنی سمیت سیز،چھمب ، نکیال ،اورعباس پورکا دورہ کیا۔ وزیراعظم جب راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی پہنچے توسابق امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان اور مسلم کانفرنسی راہنما راجہ منیر اللہ خان کے ہمراہ متاثرین LOC نے سینکڑوں کے حساب سے ان کا استقبال کیا۔ ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ اس موقع پروزیراعظم نے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعظم جب LOC کے عوام سے ملے توان کے چہرے کھل اٹھے۔ وزیراعظم نے سیز فائرلائن کے عوام کو یقین دھانی کروائی کہ ان کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔ پیش کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکے نواجوان راہنما برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرمیں جوانقلاب آیاہے وہ اب منطقی انجام تک پہنچ کررہے گا۔ بھارت کی سرجیکل سٹرائیک جھوٹ کاپلندہ ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں بھارتی بزدل فوج نہ تو زمین اور نہ ہی ہواکے راستے ہماری سرزمین پر آسکتی ہے۔ اسے پتہ ہے کہ اس نے اگر ایک انچ کی پیش قدمی کی تو اسے عبرت ناک انجام سے گزرناہوگا۔کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپناجان ومال کی ہزاروں کے حساب سے قربانیاں دیں لیکن اپنے حق خود ارادیت کاسودانہیں کیا۔ سیز فائرلائن پربسنے والے کشمیری پاک فوج سے آگے کھڑے ہیں۔ دشمن کوسیز فائرلائن کے عوام کی لاشوں سے ہوکرپاکستانی افواج کی طرف آناہوگا۔ کشمیرکا بچہ بچہ اپنی مٹی کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیارہے۔سیز فائرلائن پرواقعہ آزادکشمیرکے13 حلقہ جات کے عوام کے لیے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے۔ بجلی ، صحت سمیت رسل ورسائل کی سہولتیں ان کی دہلیز پرپہنچائیں گے۔ آزادکشمیرمیں ساڑھے سات ارب روپے سے بجلی کے معاملات جلد حل کرلیے جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر جس طرح مسئلہ کشمیر اور اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کیاہے اس سے ہندوستان کی حکومت طلملااٹھی ہے۔ کشمیریوں کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے یہاں سیز فائرلائن سماہنی کاہنگامی دورہ کے موقع پرمتاثرین LOC اور ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے آزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری طارق فاروق، سابق ممبراسمبلی و ممبرکونسل راجہ مقصود احمد خان، راجہ رزاق احمد خان، راجہ علی شان، راجہ اعجاز احمد خان نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق منہاس، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، وزیراعظم کے پرنسپل سٹاف آفسیر مسعود الرحمن، ڈپٹی کمشنربھمبرارشدمحمودجرال، ایس ایس پی سردارالیاس، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان، راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، راجہ خالد خان ایڈووکیٹ، سابق صدربار سماہنی راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ، حاجی راجہ حضر حیات خان، حاجی راجہ گلزار، کیپٹن ندیم خان، راجہ ذوالقرنین، چوہدری نسیم، چوہدری ایوب، راجہ جمشید، راجہ التماس، ڈی ایس پی (ر) راجہ محمد منیر، راجہ غلام ربانی، راجہ رحیف اللہ، سینئرصحافی راجہ غلام محی الدین،راجہ منیرکے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ بھارت ایک بزدل اور مکار دشمن ملک ہے جس نے تحریک آزادی کشمیرکودبانے کے لیے جس نے مقبوضہ کشمیرمیں 8 لاکھ سے زائد مسلح افواج کے ذریعے کشمیرپرظلم اوربربریت کے پہاڑ توڑرہاہے۔ کشمیری حریت راہنمابرہان الدین وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرمیں جوانقلاب آیاہے وہ اب منطقی انجام تک پہنچ کرہی رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری عوام مسلح افواج کی پشٹ پرکھڑے ہیں۔ کشمیری عوام اورمسلح افواج کو ایک دوسرے سے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ سیز فائرلائن پربسنے والوں کے جذبے اور ہمت کوسلام پیش کرتاہوں جنھوں نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے مظفرآباد آکرکشمیریوں قیادت سے مشاورت کے بعد اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکرمسئلہ کشمیرکوپوری دنیاکے سامنے اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کیا اس سے کشمیری قوم کے سرفخرسے بلند ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی مسئلہ کشمیرپرجو دوٹوک اورجرات مندانہ موقف اختیار کیاہے اس سے پوری کشمیری قوم کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے سماہنی تحصیل ہسپتال میں عملہ اور ڈاکٹروں کی فراہمی ، سماہنی میں بجلی سمیت حلقہ سماہنی کی سڑکوں کی بہتری کے لیے فوری طورپراقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…