ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس سے بچنے کیلئے اٹھایاجانیوالا قدم بھی بھاری پڑ گیا،نوازشریف ایک اور بڑی مشکل میں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کے دفاع کیلئے سرکاری خزانے سے اشتہارات چلانے کیخلاف دائر درخواست چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیر اعظم کے دفاع کے لئے چلائے جانے الے اشتہارات کی ادائیگی قومی خزانے سے کی جارہی ہے ۔وزیر اعظم کواپنے دفاع کے لیے اشتہارات کی رقم اپنی جیب سے ادا کرنی چاہیے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ قومی خزانے سے ادا کردہ رقم کی تمام تفصیلات طلب کی جائیں۔جسٹس شاہد وحید نے درخواست چیف جسس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے تحریک انصاف میں مائنس ون کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو عمران خان کی جذباتیت کی قیمت چکانا پڑے گی‘تحر یک انصاف بڑے حادثے کا شکار ہوجائے گی اس لیے عمران خان سے خود کو الگ کر لیں ۔ جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے تحریک انصاف میں مائنس ون کی تجویز پیش کردی ہے کہ وہ خود کو بچانے کیلئے عمران خان کو خودسے الگ کر لیں کیونکہ عمران خان میں عقل ‘اخلاقیات اور سیاست نام کی کوئی چیز نہیں ‘ اسلام آباد،لاہور کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اسلام آباد کی بندش پاکستان کو بند کرنے کے مترادف ہے،پاکستان کو بند کرنے کی طالبانکی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر جواب دینا پڑے گا،تحریک انصاف کو عمران خان کی جذباتیت کی قیمت چکانا پڑے گی،پی ٹی آئی بڑے حادثے کا شکار ہوجائے گی۔

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد میں قیام اور میڈیا کی تنقید کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہیں،خیبرپختونخوا میں کرپٹ جماعتیں تحریک انصاف کی اتحاد ی ہیں، ہمیں جائزہ لینا ہوگاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کس کے کہنے پر کیا ، تحریک انصاف کے اندر ڈکٹیٹر شپ ہے، اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحد ہوئی تو عمران خان نوازشریف کو بچانے میدان میں آگئے، دوسروں پر تنقید کر نے عمران خان خود مودی کی دعوت پر بھارت میں ان کے مہمان بنے، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے اس نمائندہ فورم کو نظر انداز کیا۔جمعرات کو پیپلزپارٹی کی دوبارہ تنظیم نو کے لئے بنائی گئی کے پی کے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت زرداری ہائوس میں ہوا،اجلاس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی ، اجلاس کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کو نشانہ اس لئے بنایا کہ آج اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے پی کے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہو رہا تھا ۔ عمران خان بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد میں قیام اور میڈیا کی تنقید کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہیں ، پارلیمنٹ عوام کا نمائندہ فورم ہے ، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے اس نمائندہ فورم کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھیجا ۔ ہمیں جائزہ لینا ہوگاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کس کے کہنے پر کیا اور زرداری مائنس کی بات کس کے کہنے پر کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے خود بتایا کہ تحریک انصاف کے اندر ڈکٹیٹر شپ ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے متحد ہوئی تو عمران خان نوازشریف کو بچانے میدان میں آگئے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا احتساب ہونے والا ہے تو پی ٹی آئی اب رکاوٹیں ڈال رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں جب بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف سے ہاتھ ملایا تو عمران خان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول نے مودی کے یار سے ہاتھ ملایا ہے مگر عمران خان خود مودی کی دعوت پر بھارت میں ان کے مہمان بنے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپٹ جماعتیں تحریک انصاف کی اتحاد ہیں جن وزیروں کو عمران خان نے پارٹی سے نکالا آج ان کو اہم عہدے دوبارہ دے دیے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…