اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

’’سیاسی دبائو یا کچھ اور ۔۔۔!‘‘ ڈاکٹر عاصم کیس ، نیب کی اہم شخصیت نے اچانک استعفیٰ دے دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اسلم بھٹہ نے استعفیٰ دے دیاہے جبکہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے استعفی دے دیاہے۔ اسلم بھٹہ نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ، اسلم بھٹہ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم سمیت مختلف ملزمان کی درخواستوں میں نیب کی پیروی کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نیب کی وکالت بہت وقت لیتی ہے جس کی وجہ سے ان کی پرائیویٹ وکالت متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف 17 ارب کرپشن سے متعلق جے جے وی ایل ریفرنس کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ایڈووکیٹ انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ڈیڑھ سال سے قید میں ہیں۔دوسری جانب عدالت نے جے جے وی ایل کے مالک اقبال زیڈ احمد کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے دبئی میں اسپتال اور دیگر 26کمپنیوں سے متعلق اہم ثبوت حاصل کرلیئےتھے،جنہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق نیب کے دو تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے ڈاکٹرعاصم حسین کے دبئی میں اسپتال ، دیگر جائیداد اور کمپنیوں سے متعلق اہم ترین ثبوت اکٹھے کرلیے تھے۔نیب ذرائع کے مطابق دبئی میں ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے ان کے علاوہ دبئی سمیت یو اے ای کی دیگر ریاستوں میں قائم ان کی 26کمپنیوں کی تفصیلات اور دیگر ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہریت یافتہ ڈاکٹرعاصم کے صاحبزادے ڈاکٹر حماد حسین بھی کئی روز سے دبئی میں ہی قیام پذیر ہیں نیب کی ٹیم ان سے اور اسپتال کے دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی ہے چند روز پہلے ہی ڈاکٹرعاصم حسین نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے دبئی میں اپنی جائیداد بیٹے حماد حسین کے نام منتقل کردی تھی ۔ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دائر نیب کے دو ریفرنسز میں ان پر وزارت پٹرولیم کے ماتحت اداروں میں 450ارب روپے کی کرپشن، 9 ارب روپے کی زمینوں ، رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ ، جبکہ تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام ہیں ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے حاصل شدہ ثبوت نیب کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…