اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کی حمایت میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے دور میں ایم کیوایم کا بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور مجھے اس بارے میں کوئی علم بھی نہیں تھا اگر ایسا ہوتا تو کارروائی کرتا۔نجی ٹی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، یہاں جمہوریت ہمیشہ ناکام ہوئی ہے اور پاکستان کو درست سمت میں چلانے والی کوئی حکومت نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے علاوہ کس نے عوام کو خوشحالی دی، آج کل سب کہہ رہے ہیں کہ فوج کو کچھ کرنا چاہیے، حکومت سیاست دانوں کے ہاتھ آئے تو ملک کا بیڑہ غرق کردیتے ہیں، پاکستان میں تیسری سیاسی قوت بنانے کی ضرورت ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ لوگ عمران خان کے دھرنوں اور تقریروں سے تنگ آگئے ہیں، عمران خان اور طاہرالقادری ملک میں تیسری سیاسی قوت بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہوچکے ہیں، پڑھا لکھا طبقہ عمران خان کے دھرنوں سے تنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تیسری پولیٹیکل فورس بنانے آیا تھا جس کے لیے ایک ماحول بننے کا انتظارہے اوراس کے لیے کسی ادارے کی سپورٹ کے انتظار میں نہیں بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)نے ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی نہیں دی، میں کسی کے خلاف جماعت نہیں بنارہا بلکہ پاکستان کے لیے بنا رہا ہوں۔بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے پروپیگنڈے پر بات کرتے ہوئے سابق صدرنے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا مطلب بہت بڑا ہے، اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں لیکن ایل او سی پر ایک بٹالین لاکر اٹیک کرنا کسی بھی طرف سے ممکن ہے جو دونوں طرف سے ہوسکتا ہے، اس لیے بھارت جس کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے رہا ہے وہ غلط ہے، بھارت کی جانب سے کچھ پوسٹ پر حملے کی کوشش کی گئی لیکن ہمارے جوانوں نے اس کا بھرپور جواب دیا جس سے بھارت کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ایم کیوایم سے متعلق سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ اگر میں مہاجر کے طورپر ایم کیوایم کا انچارج بنوں تو یہ پاکستان اور میرے حق میں نہیں ہے، میری ہمدردیاں متحدہ کے ساتھ نہیں بلکہ مہاجروں کے ساتھ ہیں کیونکہ میں خود مہاجر ہوں لیکن اب اپنے آپ کو مہاجر کہنا بند کرنا چاہیے ہم سب پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ایم کیوایم کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے کوئی تعلق نہیں تھا اور مجھے اس بارے میں کوئی علم بھی نہیں تھا اگر ایسا ہوتا تو کارروائی کرتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…