اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حساس علاقے سے دہشت گرد گرفتار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )کاؤنٹر ٹیر ارزم ڈیپارٹمنٹ نے کینٹ کے علاقہ چونگی دو گیج میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق س ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کینٹ کے علاقہ سے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کر کے کراچی کی تاریخ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز، کلاشنکوف ،، ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، جی 3، ایم 16 رائفل ، اسانئپر رائفل نائن ایم ایم پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے ۔چھاپے کے دوران 200سے زائدراکٹ لانچر اور ہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ بھی برآمد ہوئے، برآمد ہونیوالے اسلحے میں لاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمیٹ بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالا اسلحہ سیاسی جماعت کا بتایا جاتا ہے۔پولیس نے برآمد اسلحے کی کھیپ کو3شہزور ٹرکوں اور پولیس موبائلوں میں عزیزآباد سے منتقل کیا۔پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے آپریشن رات 12بجے شروع کیا اوریہ آپریشن صبح ساڑھے نو بجے تک جاری رہا۔اسلحہ زیر زمین چھپایا گیاتھا اور ہوا کی ترسیل کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں وینٹی لیشن پائپ بھی موجود تھے۔اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلحہ تخریب کاری کی کسی بڑی واردات کے لئے چھپایا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…