اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں افغان مہاجرین سے متعلق بیان پر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔ بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی اس موقع پر درخواست گزار پروفیسر وحید کمال عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اختیار کیا کہ محمود خان اچکزئی کے افغان مہاجرین سے متعلق بیان پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کوئی ایکشن نہیں لیا، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو محمود اچکزئی کے خلاف ایکشن لینے کا حکم جاری کرے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جاسکتا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں