منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاناما لیکس تنازعہ،نئے طریقہ کار کی منظوری،شاہ محمودقریشی نے اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اجلاس میں پاناما لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور محسوس کیا گیا کہ یہ مسئلہ تقسیم کا ذریعہ بن رہا ہے اور اس پر بھی ایک قومی اتفاق رائے پیدا کیا جاسکتا ہے، لہذا تجویز پیش کی گئی کہ سینیٹ میں مشترکہ اپوزیشن نے جو پروپوزل دیا ہے اسے منظور کرکے اس پر پیش رفت کی جاسکتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ سارک اجلاس کے حوالے سے جس طرح بھارت نے دیگر ممالک کو قائل کیا کہ وہ اس میں حصہ نہ لیں، اس طرح پاکستان کو نقصان ہوا، لہذا ہمیں سفارتی طور پر خود کو مضبوط کرنا چاہیے انھوں نے بتایا کہ قومی سلامتی سے متعلق ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارت کے جارحانہ رویئے اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ٗبھارت بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ٗکلبھوشن کا اعترافی بیان واضح ثبوت ہے ٗ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو ہم بالکل ایک ہیں پیر کو ہونے والے پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور اسے سراہا بھی گیا کیونکہ انہوں نے اپنی اس تقریر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے، بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا بھی ذکر ہوا جس کے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے صورت حال کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ کس طرح بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کررہا ہے، اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کا کسی طرح سے بھی موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کشمیر ایک عالمی سطح پر جانا پہچانا متنازعہ علاقہ ہے جبکہ بلوچستان ایک خود مختار پاکستان کا لازمی حصہ ہے، آج کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا بھی تذکرہ ہوا جس پر سب نے ایک متفقہ رائے اپنائی کہ اس کو ایکٹ آف ایگریشن تصور کیا جائے گا جو ایک اہم پیشرفت ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اجلاس میں ایک اور قابل ذکر بات یہ رہی کہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم سب کو پوری دنیا کے سامنے ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پاکستان کی ملکی سلامتی و خود مختاری اور فلاح پر اگر کوئی جارحیت کی گئی تو پوری قوم اس کے جواب کیلئے متفق ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ قومی اہمیت کے امور پر ہماری پوری قوم ہمیشہ ہی متحد ہوتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کس طرح ہندوستان بلوچستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پانی کے معاملے پر بھارت نے جو رویہ اپنا رکھا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی کوشش کی ہے، اس کو ‘جارحانہ اقدام’ تصور کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں دنیا کے سامنے ایک متفقہ موقف پیش کرنا ہے کہ اگر پاکستان کی سلامتی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو ہم بالکل ایک ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…