پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

عوام انتشار پھیلانے والوں کو جان چکے سیاست یادکھی انسانیت کی خدمت ایک راستہ چنناہو گا,شہبازشریف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک بڑی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ آئیے! دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپناجان و مال اور سب کچھ قربان کرنے کا عہد کریں۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سروخرو ہوں گے۔ سیاست کرلیں یا دکھی انسانیت کی خدمت، ان دونوں میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔ حکومت نے صوبے کے ہر ضلع کے ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور ان سی ٹی سکین مشینوں کو وہی کمپنیاں چلائیں گی جو یہ مشینیں فراہم کریں گی۔ ہسپتالوں کے عملے کا ان سی ٹی سکین مشینوں سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔ حکومت کے اس اقدام سے اس کالے دھندے کا خاتمہ ہوگا جس سے غریب قوم کے اربوں روپے سے فراہم کی گئی مشینوں کے بندیا خراب ہونے کی صورت میں مریضوں کو دھکے کھانے پڑتے تھے۔ اپنی محنت کی کمائی سے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے والے دین اور دنیا کما رہے ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مخیر حضرات نے جدید ترین ایمرجنسی بنا کرخدمت خلق کی شاندار مثال قائم کی ہے اور اس مثال کو ہر شعبے میں آگے بڑھانا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فرینڈز آف پی آئی سی کے تعاون سے بنائی گئی جدید ترین ایمرجنسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج انتہائی خوشی کا دن ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 100بستروں پر مشتمل دنیا کی جدید ترین ایمرجنسی کا افتتاح کیا گیا ہے اور جلد ہی اس ایمرجنسی میںمزید 100بستروں کا اضافہ ہوگا اور مجموعی طور پر یہ ایمرجنسی 200 بستروں پر مشتمل ہوگی۔ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 80کروڑ روپے کی لاگت سے ایم آر آئی، سی ٹی سکین اور اینجیو لیب فراہم کی ہے اور اب اس جدید مشینری سے مریضوں کو مستفید کرنا اس ہسپتال مینجمنٹ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکومت ذمہ داری ہر حال میں نبھائے گی چاہے جتنی بھی مشکلات اور چیلنجز کیوں نہ سامنے آئیں۔ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو ہر صورت بہتر بنائیں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نئی بننے والی ایمرجنسی کا افتتاح کیا اور ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر اس کارخیر میں حصہ لینے والے مخیر حضرات میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ دریںاثنا وزیراعلیٰ شہبازشریف سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کیلئے یوسف پارک شاہدرہ گئے۔ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو10، 10لاکھ روپے کے مالی امداد کے چیک دیئے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے بچے اوربچیوں کو مفت تعلیم دلائے گی اور لواحقین اوران کے بچوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت بھی ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی 48گھنٹے کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں سے پورا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آپ کے پیاروں پر ظلم کیا ہے انہیں نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے تحت انہیں سزا ملے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے اس موقع پرکہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام بے لوث خدمت کرنے والوں اور انتشار پھیلانے والوں کو جان چکے ہیں۔ انتشار اور منفی سیاست کرنے والے عناصر ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان شکست خوردہ عناصر کو جان لینا چاہیے کہ جمہوری نظام میں فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ضلعی انتظامیہ کی سرزنش کی اور انہیں متنبہ کیا کہ وہ سب اچھا کی رپورٹ دینے کی عادت ترک کر دیں بصورت دیگر ذمہ دار حکام کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…