ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، شاہ محمود نوازشریف کی حمایت میں بہت آگے بڑھ گئے،کپتان کی باتیں بھلادیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس، شاہ محمود نوازشریف کی حمایت میں بہت آگے بڑھ گئے،کپتان کی باتیں بھلادیں،وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کرنے والے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں متحد ہو کر آواز بلند کرنی ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نواز شریف کی فہم و فراست اور حب الوطنی پر پورا یقین ہے ، قومی سلامتی پر ساتھ دیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے نہتے اور مظلو م عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور بھارت جانتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے تاہم موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہیں مثبت اقدامات اٹھائے مگر بھارت کی جانب سے مثبت اقدامات کا کوئی حوصلہ افزاء جواب نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اجلاس میں آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ کشمیریوں اور ملکی سلامتی کے معاملے پر ہم سب ایک اور یک زبان ہیں تاہم تحریک انصاف قومی سلامتی پر وزیر اعظم کا ساتھ دے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی دو طرفہ معاہدوں سے روگردانی کی اور اب بھی بھارت جان بوجھ کر جارحیت کر رہا ہے تاہم سندھ طاس معاہدے کو کارگل واقعہ بھی نقصان نہیں پہنچا سکا ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کا بیرون ممالک خصوصی نمائندے بھجوانے کا اقدام قابل تعریف ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ صورتحال میں قومی اتفاق رائے کی ضرور ت ہے ، پارلیمانی جماعتوں کے جلاس نے دنیا کو ایک مثبت اور تعمیری پیغام دیا، بھارتی مظالم کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر بے نقاب کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…