ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہاد فرض ہو گیا ۔۔۔ 100 سے زائد علماء نے بھارت کے خلاف جہاد کا فتویٰ دے دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  جماعت اہلسنت پاکستان کی جانب سے بھارت کی اسلام دشمنی اور پاکستان پر جارحیت کے اقدامات کرنے کا دعویٰ کرنے پر فتویٰ جاری کیا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف جہاد فرض ہو گیا ہے ۔ا س سلسلے میں باقاعدہ فتویٰ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں درج کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کی تمام حدیں عبور کر لی گئی ہیں کشمیر مین مظلوم مائیں اور بہنیں پکار رہی ہیں  اور معصوم کشمیریوں کی آزادی  صرف جہاد سے ہی ممکن ہے ۔ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ بھارت کے خلاف باقاعدہ جہاد کا آغاذ کر دیں کیونکہ موجودہ حالات میں بھارت کے خلاف جہاد فرض ہو گیا ہے ۔ فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام بھارتی مصنوعات، فلموں اور گانوںکا مکمل بائیکاٹ کر دیں جبکہ حکومت ان پر پابندی لگا کر ملک کے نوجوانوں کی عسکری تربیت کر کےانہیں کشمیر میں جہاد کے لئے بھیجیں ۔
جماعت اہلسنّت پاکستان کے پریس ریلیز کے مطابق جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور مرکز ی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ کی اپیل پر جماعت اہلسنّت سے وابستہ 100علماء اورمفتیوں نے میڈیا کو جار ی کئے گئے اپنے اجتماعی فتویٰ میں کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کے دشمن بھارت کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے کیونکہ بھارت کی اسلام اور پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے اور بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے۔ بھارتی افواج کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہیں۔

فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیونکہ بھارت پاکستان پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے ایسی صورت میں اپنے دفاع کے غرض سے مسلمانوں پر جہاد فرض ہو جاتا ہے ۔ فتوے میں اس جہاد کو جہاد ہند کا نام دیا گیا ہے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ غزوہ ہند کے لئے تیار ہو جائیں ۔ فتوے میں غزوہ ہند کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کی فضیلت کے احادیث میں وارد ہونے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ۔فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام مسلمان ریاست کی حفاظت اور دفاع کے ساتھ ساتھ اس میں بسنے والوں کی جان و مال کی حفاظت بھی لازمی قرار دیتا ہے ۔ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کر چکا ہے کشمیر میں مسلمان مائیں اور بیٹیاں مدد کو پکار رہی ہیں لہذا اسلامی ریاست کو باقاعدہ طور پر بھارت کے خلاف جہاد کا آغاذ کر دینا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…