جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کے سب ادارے پاکستان دشمنی میں کیوں مبتلا ہیں اور اصل کہانی کیا ہے ؟ انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آئی این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے پریس کے نام جاری بیان میں کہا کہ بھارت کے تمام ادارے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر اپنے عوام کو گمراہ کر رہیں ہیں اور انہیں اصل موجودہ صورت حال کے سلسلے میں بالکل دھوکے میں رکھ رہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے سارے ادارے خصوصاً اس کا متعصب میڈیا جنگی جنون میں مبتلا ہیں اور اپنے عوام کو پاکستان اور کشمیر کے بارے میں بالکل مکر و فریبی سے کام لے رہیں ہیں۔بھارتی حکمرانوں کو پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کا سلسلہ بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے نقاش نے بھارتی متعصب میڈیا کی اشتہار بازی کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا میں اخلاقیات اور اصولوں کی کوئی قدر نہیں بلکہ جھوٹ اور پروپیگنڈا ہی اس کی بنیاد ہیں۔ اب انہیں اپنے لوگوں کو مزید بڑھکانے سے گریز کرنا چاہئیے۔حریت رہنما نے کہا کہ جو کچھ بھارت اس وقت کر رہا ہے اس کے پیچھے مقصد یہی ہے کہ وہ دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹاکر پاکستان پر لگائے دہشت گردی کے الزام پر مرکوز کرنا چاہتا ہے کیونکہ کشمیر میں پچھلے تین مہینے سے بھارت نے جبر و بربریت کی انتہا کر دی جہاں نہتے عوام کو گولیوں اور پیلٹ گن کا نشانہ بنایا جارہا ہیں اور سینکڑؤں کی بینائی ختم ہوچکی ہیں۔حریت رہنما نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی اپنی کرسی بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے اور اسے کشمیریوں پر گزر رہی حالات پر ذرا بھی دُکھ یا احساس نہیں ہیں۔یہ شرم کی انتہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…