منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

برطانوی ہوم سیکریٹری کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ،یقین دہانی کرادی

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) برطانوی ہوم سیکریٹری ایمبر رڈ کا وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیرِداخلہ نے اپنی برطانوی ہم منصب کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابقہ ہوم سیکریٹری اور موجودہ برطانوی وزیرِاعظم تھریسا مے اور آپ کے درمیان مثالی تعلقاتِ کار نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کر نے میں اہم کردار ادا کیا۔برطانوی ہوم سیکرٹری نے کہاکہ نے کہاکہ میں اسی فضاء کو آگے لے جانا چاہتی ہوں۔اس موقع پر برطانوی ہوم سیکرٹری اور وزیرِداخلہ نے سیکیورٹی، کاؤنٹر ٹیررازم، امیگریشن ، نارکاٹیکس سمیت مختلف شعبہ جات میں پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات اور برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کے تحفظات کا ادراک دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا باعث ثابت ہوگا۔چودھری نثارنے اپنی برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…