لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ تحریک انصاف کے رائیونڈ میں ممکنہ احتجاج روکنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت آج (بدھ) کو کرے گا ۔مقامی شہری عاطف ستار کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں رائے ونڈ جا کر دھرنا دینے کا علان کر رکھا ہے جو ممکنہ طور پر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتا ہے، ۔استدعا ہے کہ عدالت قومی مفاد کے پیش نظر عمران خان کے ممکنہ دھرنے کو روکنے کے احکامات صادرکرے ۔لاہور ہائیکورٹ کے سنیئر جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس محمد قاسم خان پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی آج سماعت کرے گا ۔